شاہ رخ خان کا بیٹی کے شوبز ڈیبیو پر محبت بھرا پیغام

Jun 14, 2023 | 11:09:AM
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سوہانا اپنی شوبز اداکاری کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس پر اداکار نے بیٹی کیلئے جذباتی پیغام لکھا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سوہانا اپنی  اداکاری کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس پر اداکار نے بیٹی کیلئے جذباتی پیغام لکھا ہے۔

سوہانا خان نیٹ فلکس کی فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کریں گی جس کی ہدایات زویا اختر نے  دی ہیں۔شاہ رخ خان  نے انسٹاگرام پر ’دی آرچیز‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا انہیں وہ زمانہ یاد ہے جب وہ آرچیز ڈائجسٹ کو ایڈوانس میں کرایے پر بک کیا کرتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

انہوں نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فلم میں بگ موسے بھی ہوگا اور انہوں نے تمام کاسٹ کیلئے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی سوہانا کے کیریئر پر فخر ہے جبکہ اسی فلم سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کا بھی ڈیبیو ہوگا۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ’دی آرچیز‘ جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے تو اُنہیں بطور قابلِ فخر والد آپ کو کیسا محسوس ہو رہا ہے؟

اداکار نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’والد کی طرف سے تعصب اور جوش ہمیشہ رہے گا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بنیادی طور پر مجھے زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی ریلیز کا انتظار ہے‘۔