پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں تاخیر ، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی بول پڑے 

Jun 14, 2022 | 18:03:PM
عثمان بزدار ، بول پڑے
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تاخیر پر بول پڑے ۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ جتنے بجٹ بھی ہم نے پیش کئے آئی جی اور چیف سیکرٹری اجلاس میں آتے تھے ،ان کا کہناتھا کہ یہ ایوان کی عزت کا مسئلہ ہے اور وزیراعلیٰ کی عزت بھی اس سے بڑھتی ہے ۔
 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت اپنے آمنے سامنے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پنجاب کے بجٹ کیلئے بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اسمبلی میں موجود ہوں جبکہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسمبلی میں پیش نہیں ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ بجٹ: سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں ، تنخواہ میں بڑا اضافہ