قلعہ عبداللہ: اغوا کے بعد قتل کیے گئے2 افراد کی لاشیں برآمد

Jul 14, 2025 | 21:31:PM
قلعہ عبداللہ: اغوا کے بعد قتل کیے گئے2 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: قلعہ عبداللہ: اغوا کے بعد قتل کیے گئے2 افراد کی لاشیں برآمد
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترئن )بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں گلستان بازار سے اغوا ہونے والے 2افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

انتظامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،لاشیں قلعہ عبداللہ کے علاقے کاریز سے برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین آپس میں کزن تھے تاہم  قتل اور اغوا کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتی ریس میں ڈانس کرنے والا 11سالہ بچہ راتوں رات انٹرنیٹ پرمشہور ہوگیا