کشتی ریس میں ڈانس کرنے والا 11سالہ بچہ راتوں رات انٹرنیٹ پرمشہور ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈ یسک)کشتی ریس میں کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوکر ڈانس کرنے والا انڈونیشا سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ بچہ راتوں راتوں انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا۔
انڈونیشا میں ثقافتی میلے میں ہونے والی کشتی ریس میں 11 سالہ ریان کشتی کے سرے پر کھڑا ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کر رہا تھا کہ اچانک ڈگمگا گیا، ریان نے خود کو سنبھالتے ہوئے اپنے بازوں کے ذریعے ڈانس شروع کردیا، توازن رکھنے کے لیے غیر دانستہ طور کیا گیا ریان کا منفرد ڈانس دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور دنیا بھر کی مشہور شخصیات بھی اس ڈانس کلب میں شامل ہوگئیں۔
ریان کے ڈانس کو کار ریس کے ٹریک سے لےکر پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کے میچ میں بھی نقل کیا گیا اور انٹرنیٹ پر کھیلوں کی معروف شخصیات نے ریان جیسا ڈانس کرکے پوسٹ کیا جب کہ اس ڈانس پر میمز بھی بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا،ریان کے ڈانس کو 'aura farming' کا نام دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ریان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ سب نہیں سوچا تھا لیکن موقع کی مناسبت سے خود بخود یہ ڈانس سٹیپ ہوگیا۔
インドネシアのボートレース「パクジャルール」で、バランスを取りながら華麗にダンスする先端の少年が面白いと今話題だそう。パクジャルールは17世紀から続くインドネシアの毎年恒例のボートレースで、レースでは漕ぎ手を楽しませるためと、操船者の指示を出すために船首で子供が踊る事がよくあるそう… pic.twitter.com/8HZCTzsYBh
— Green Pepper (@r2d2c3poacco) July 9, 2025
یہ بھی پڑھیں : قومی بیٹر فخر زمان نے شاداب خان کو باتونی قرار دیدیا