قومی بیٹر فخر زمان نے شاداب خان کو باتونی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قومی بیٹر فخر زمان نے سپن بائولر شاداب خان کو ٹیم کا سب سے زیادہ باتونی کھلاڑی قرار دے دیا۔قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پی سی بی ڈیجیٹل کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان ٹیم میں سب سے زیادہ بولنے والا کھلاڑی ہے۔
انھوں ںے کہا کہ شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں، امام الحق آئنے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے، محمد نواز ٹیم میں سب سے زیادہ سوتا ہے، جب سو جائے تو اُٹھنے کا نام نہیں لیتا۔
فخر زمان نے بتایا کہ بلے باز کو تمام باولرز کو اپنے بلے سے جواب دینا چاہئے، نیٹ پریکٹس میں آؤٹ ہونے پر تمام باولز ٹیز کرتے ہیں، ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن پورانی فلمیں دیکھی ہیں۔
قومی بیٹر نے بتایا کہ ابرار احمد کو تصاویر بنوانے کا شوق ہے، محمد نواز ٹیم میں وہ کھلاڑی ہیں جن پر کتاب لکھی جا سکتی ہے، ٹیم میں کھانا بنانا کسی کو نہیں آتا، حسن علی اور شاداب خان کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا، موجودہ ٹیم بہت زیادہ متحرک اور پرُاعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی