عوام کیلئے بڑا ریلیف،چینی کی ایکس مل قیمت165 روپے فی کلو مقرر  

Jul 14, 2025 | 21:26:PM
عوام کیلئے بڑا ریلیف،چینی کی ایکس مل قیمت165 روپے فی کلو مقرر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاق حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان چینی کی ایکس مل قیمت پر معاملات طے پا گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنائی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ریٹیل میں چینی ایک ہفتے کےدوران 5روپے سے10روپے کلومہنگی ہوگئی جس کے بائث ریٹیل میں چینی 185روپے کلوسے 190روپے فی کلو تک دستیاب ہونے لگی۔پرچون میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو ئی جبکہ برینڈڈ چینی کی قیمت 200 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ۔

یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے۔۔ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح  کو 16 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا