پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس 

Jul 14, 2025 | 20:33:PM
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے،انہوں نے کہا یہ درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے، اس کو واپس کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں تحریک انصاف پارٹی نہیں تھی۔ 

درخواست میں 25 مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں :مولانا فضل الرحمن