ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں :مولانا فضل الرحمن 

Jul 14, 2025 | 19:34:PM
ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں :مولانا فضل الرحمن 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کریں لیکن ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں ۔انھوں نے چارسدہ میں میڈیا رہنمائوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں اور اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ چار دہائیوں سے جاری دہشتگردی پر قابو کیوں نہیں پایا جاتا ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے عوام پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا رہے ہیں ، عوام نے سوات سے لے کر وزیرستان تک چند گھنٹوں میں علاقے خالی کیے ، آج بھی وہ لوگ اپنے ہی ملک میں مہاجر ہیں ، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے ایک بار پھر عوام کو علاقے خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں ، ریاستی ادارے اپنی ناکامی کی ذمہ داری عوام پر نہ ڈالیں ، ادارے اپنے گریباں میں جھانک اپنا امتحان لیں۔
انھوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ہر میٹنگ اور جرگہ میں عام لوگوں کو اپنے لہجے سے مرعوب کر رہے ہیں ، اپنا لب و لہجہ سیدھا کرلیں اور ہمارے ساتھ انسان اور پاکستانی بن کر بات کریں ، اداروں کے لوگ مافوق الفطرت نہین ہیں  اور نہ یہ عوام سے بالاتر ہیں ، ریاستی اداروں کے لوگ ہماری طرح کے انسان ہیں ، ہمارا اور ان کا شناختی کارڈ ایک ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ ریاستی ادارے جرگے بلا کر ان کو دھمکیاں دیتے ہیں ، صرف اور صرف اسٹیبلشمنٹ موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی