بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل عام پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، جاوید قصوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر شیخ) امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کا بلوچستان میں قتل عام، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے،مین شاہراہوں پر پنجاب کے لوگوں کو روک پر سرعام مارا جاتا ہے،پنجاب کے اندر بھی مختلف صوبوں کے لوگ رہتے اور کاروبار کرتے ہیں، مگر وہ محفوظ ہیں،پنجاب حکومت گزشتہ سوا سال سے اشتہاروں کے ذریعے اپنی کارکردگی پیش کر رہی ہے،حالیہ بارشوں کے بعد کے حالات پنجاب حکومت پرفارمنس بتا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل عام پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کا بلوچستان میں قتل عام، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے ، پنجاب حکومت گزشتہ سوا سال سے اشتہاروں کے ذریعے اپنی کارکردگی پیش کر رہی ہے،میں وزیر اعلیٰ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ چینی 130 سے 200 روپے کلو ہوگئی، اپ کی ٹیمیں کہاں غائب ہیں،چینی برامد اور درامد کے دھندے میں اربوں روپے کھائے جا رہے ہیں،پنجاب میں چار کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے، وہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے پاس نہیں ہے،پاکستان کو ایک نئے لیڈر اور ایماندار سیاسی جماعت کی ضرورت ہے،ملک کی تمام تاجر کمیونٹی اس وقت سراپا احتجاج ہے، آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب