لاپتہ یوٹیوبر نگار خان نیازی کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Jul 14, 2025 | 18:38:PM
لاپتہ یوٹیوبر نگار خان نیازی کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4دن سے لاپتہ یوٹیوبر نگار خان نیازی کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد سے لاپتہ نگار خان نیازی کی بازیابی درخواست پر کل سماعت ہو گی،لاپتہ نگار خان کے بھائی کی درخواست پر جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے ۔

ایڈووکیٹ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور انصر کیانی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چار دن سے نگار خان نیازی لاپتہ ہے، اگر نگار خان کیخلاف کوئی ایف آئی آر ہے تو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگار خان نیازی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ