حمیرااصغر کیس میں اہم پیشرفت،تحقیقاتی کمیٹی کواہم شواہدمل گئے
مالک مکان بھی تفتیش کیلئے طلب، موبائل فونز میں موجودڈیٹا چیک کیا جارہا ہے ،ایس پی عمران جاگرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انوشہ جعفری )معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملہ پرایس پی کلفٹن کی سربراہی میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش شروع کردی۔
معروف ماڈل واداکارہ حمیرااصغرکی لاش کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے فلیٹ سے ملی تھی جس کی تحقیقات کے لئے ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش شروع کردی ہے اورحمیرا اصغر کے مالک مکان کو بھی آج شام تفتیش کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کلفٹن عمران جاگرانینے 24نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حمیرا اصغر کے موبائل فونز ان لاک کرلیے گئے، ہیں،موبائل فونز میں موجود تمام میسجزاور رابطوں کو چیک کیا جارہا ہے ۔
ایس پی کلفٹن کے مطابق حمیرااصغرکے موبائل فون میں کچھ پرسنل ویڈیوز بھی موجود ہیں جو تحقیقاتی ٹیم چیک کر رہی ہے ،اس کے علاوہ اس گھر کے اطراف موجود لوگوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے جہاں سے ان کی لاش برآمدہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہراورہانیہ عامرکے درمیان تعلقات،افواہیں پھر زورپکڑنے لگیں
ایس پی کلفٹن عمران جاگرانی کاکہناہے کہ تحقیقاتی کمیٹی مزید تفتیش کر رہی ہے اورآج بھی کچھ لوگوں کوتفتیش کے لیے بلایا ہے۔