عوامی فلاح کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ مولانا طارق جمیل نےبتادیا

Jul 14, 2021 | 23:47:PM
عوامی فلاح کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ مولانا طارق جمیل نےبتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالم اسلام کےمعروف مبلغ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے 24 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ اللہ سے دعا کرتاہوں کہ مجھے لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنا دے اور اچھے سکول ،کالج اور ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کی فری خدمت کرسکیں۔ 

تفصیلا ت کے مطابق مو لا نا طا رق جمیل نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت ختم کرنے کاواحد طریقہ اللہ کی کتاب قرآن مجید اور اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت محمدﷺ کی زندگی سے جڑنے میں ہے۔دنیا میں سب سے مشکل کام ہے انسانی تربیت۔انسانوں کو انسان بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو بھجوایا ہے۔  خیر کے کام کی کوئی انتہا نہیں۔دنیا تو کہیں جا کررک جاتی ہے لیکن نیکی اور خیر ایک ایسی چیز ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا علاقہ پسماندہ ہےعلاج کیلئے لوگ دھکے کھاتے ہیں۔ اللہ سے دعا کرتاہوں کہ مجھے ان لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنا دے اور اچھے سکول ،کالج اور ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کی فری خدمت کرسکیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کا سسٹم مجھ پر انحصار  نا کرے بلکہ اللہ سے دعا کررہا ہوں کہ ایسانظام بنادے کہ میرے جانے کے  بعد بھی میری ٹیم اس کوچلاتی رہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنی فٹنس کا راز بتایا کہ اپنی تلمبہ رہائش گاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر تاہوں ۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی مولانا طارق جمیل نے 24 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا  تھا کہ تجارت نبیوں کا پیشہ ہے۔ اپنی بنائی گئی ایم ٹی جے  فاؤنڈیشن کے بارے ان کا کہناتھا کہ یہ بھی دین داری کا حصہ ہے۔ سارے صحابہ کرام تاجر تھے یا زمیندار ۔مکہ والے تاجر اور مدینہ والے زمیندار تھے اور زمیندار ہمارا آبائی پیشہ  ہے۔اس برانڈ کا مقصد دنیا کمانا نہیں بلکہ مستحق اداروں کی مدد کرنا ہے۔میں چاہتا ہوں کے میرے پاس جتنے ادارے ہیں وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں،بچوں کو خیرات نہ کھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کی متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار کو مشکل میں ڈال دیا