جنت مرزا کی متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار کو مشکل میں ڈال دیا

Jul 14, 2021 | 17:45:PM
جنت مرزا کی متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار کو مشکل میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز  اپنے نام کر رکھا ہے، ٹک ٹاک سٹار کے خلاف عدالت میں کیس کی سماعت، مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں جنت مرزا ایک اور سنگ میل عبور کیا، ٹک ٹاک پران کو 16 ملین صارفین فالو کرچکے ہیں۔

دوسری جانب جنٹ مرزا کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی،درخواست گزا کا کہناتھا کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیوبنا کرمسیحی نشان صلیب کا مذاق اڑایا اور مسیحی برادری کے جذبات کو مجروح  کیا،درخواست گزار سلیم سلوسٹر نے اندراج مقدمہ کی درخواست  ایف آئی اے کو  جمع کرائی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار کے پاکستانی شخصیات میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تھے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا  ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد  اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ کاڈوپٹہ باندھ کربھارتی فلموں کےگانوں پر رقص کرتی ۔۔ادا کا رہ اقرا کا دلچسپ انکشاف