عوام پر بجلی کا میگابم گرانے کی تیاریاں، تقسیم کار کمپنیوں کی 31 روپے 31 پیسے یونٹ تک اضافے کی سفارش

Jul 14, 2021 | 19:48:PM
عوام پر بجلی کا میگابم گرانے کی تیاریاں، تقسیم کار کمپنیوں کی 31 روپے 31 پیسے یونٹ تک اضافے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 5 سالہ ٹیرف کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے 1 ہزار 32 ارب روپے کا ریونیو مانگ لیا، 2020-21 کیلئے بجلی کے نرخ کم از کم 19 روپے 85 پیسے اور زیادہ سے زیادہ 28 روپے 83 پیسے فی یونٹ کرنے کی درخواست کر دی۔
 پیسکو نے سب سے زیادہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی، 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 21 روپے 90 پیسے اور200 یونٹ والے صارفین کیلئے 26 روپے 37 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ 300 یونٹ والے صارفین کیلئے 27 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔
 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 28 روپے 83 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ، 700 سے زائد بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے 31 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے 30 روپے 27 پیسے تک فی یونٹ ریٹ مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 30 روپے 28 پیسے تک فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے،زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 30 روپے 57 پیسے تک فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
 نیپرا تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 3 اور 4 اگست کو سماعت کرے گا ،نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ دے گی، بجلی کی قیمتوں متعلق حتمی فیصلے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے پر رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بہو کو کتنے پلاٹ ملے؟ فردوس عاشق اعوان کا اہم انکشاف