سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے پر رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بہو کو کتنے پلاٹ ملے؟ فردوس عاشق اعوان کا اہم انکشاف

Jul 14, 2021 | 19:01:PM
سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے پر رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بہو کو کتنے پلاٹ ملے؟ فردوس عاشق اعوان کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا ہم کرپٹ پریکٹسزکو بے نقاب کرینگے، آج قوم کو اس وعدے کی تعبیر ملی ہے،اینٹی کرپشن پنجاب نے رنگ روڈ سکینڈل میں پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اور کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرلیاگیاہے،ہاﺅسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کے بدلے وسیم تابش کی بہو کو 12 پلاٹ ملے.
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کشمیریوں کا وکیل، سفیر اور بہادر ترجمان ہے، عمران خان دنیا بھر میں مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب کرچکا ہے، کشمیر وزیر اعظم عمران خان کا ہے،ہر کشمیری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، آزاد و جموں کشمیر میں رہنے والے ہر کشمیری عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے، کشمیری عمران خان کو اپنا مقدمہ لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے ،کشمیری شہدا اور غازیوں کا عمران خان پوری دنیا میں تذکرہ کریں گے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ تین دفعہ الیکشن چوری کر اقتدارکے ایوانوں میں پہنچی،گلگت بلتسان کے الیکشن میں بھی ذلت آمیز شکست ن لیگ کے حصے میں آئی،آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نادان خاتون کشمیر کاز نقصان پہنچانے کے در پے ہے،جعلی راجکماری نے ہندوستانی فوج کی بجائے قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا ہے، بچہ بچہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے،مریم وادی کشمیر میں افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہاکہ رنگ روڈ راولپنڈی سکینڈل پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکشن لیا، وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا ہم کرپٹ پریکٹسزکو بے نقاب کرینگے، آج قوم کو اس وعدے کی تعبیر ملی ہے،اینٹی کرپشن پنجاب نے ابتدائی رپورٹ کے بعد عملی اقدام اٹھائے ہیں ، پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ اور کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرلیاگیاہے،وسیم تابش پراجیکٹ بھی تھے اور لینڈایکوزیشن آفیسر بھی تھے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کی زیرنگرانی روڈ کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں ، دونوں افسران نے 36 کلومیٹر رنگ روڈ کو 66 کلو میٹر میں تبدیل کیا،منصوبے میں شامل ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کا کیس نیب کے حوالے کردیا گیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ رنگ روڈ کے اردگردہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں من مانی قیمتیں بڑھائی گئیں ،ہاﺅسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کے بدلے وسیم تابش کی بہو کو 12 پلاٹ ملے،دونوں انتظامی افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر اور روسی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں