شہرقائد : گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد۔۔۔

Jul 14, 2021 | 09:59:AM
شہرقائد : گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شہرقائد کے علاقے گزری میں گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی  جس کی شناخت شیلا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کی موت ابتدائی طور پر طبی لگتی ہے۔ خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی، خاتون کا چند روز قبل آپریشن بھی ہوا تھا تاہم ابتدائی طور پر خاتون کی موت باتھ روم میں دل بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پولیس نے خاتون کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا نے مزید 24 افراد  کی جان لے لی،1980نئے کیسز  رپورٹ