امریکا کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کا امکان

Jan 14, 2026 | 23:04:PM
امریکا کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کا امکان ہے۔

خبرایجنسی نے دو یورپی اہلکاروں کے حوالے سے لکھاکہ امریکا کی ایران میں ممکنہ کارروائی قریب ہے، امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا وہاں امریکی اڈے ہمارا ہدف ہونگے، ایران کی جانب سے ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کو حملے سے باز رکھیں،ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہان موجودامریکی اڈے ایران کے ہدف ہونگے۔

ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے ایران کے میزائلوں کا ذخیرہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر امریکا نے قطر میں قائم امریکی ایئربیس سے غیر ضروری عملے کوآج شام تک بیس سے نکلنے کا حکم دے دیا،العدید بیس میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  امریکہ 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کے لئے  ویزہ پراسیسنگ معطل کر دے گا