کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آبادکی کارروائی،گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور الیکٹرانکس کا سامان ضبط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد نے41کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور الیکٹرانکس کا سامان ضبط کرلیا ۔
ایف بی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، متعدد کارروائیوں میں سمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ اشیاء پکڑی گئیں،ضبط کی جانے والی اشیا میں ایک رولز رائس لگژری گاڑی، 19 ہیوی بائیکس، لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک آلات کی بڑی مقدار شامل ہے ۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ تمام نان ڈیوٹی پیڈ اشیاء کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں لائی گئی تھیں،سمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی اور وسیع تر اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ نےپاکستانی طالبعلم کو ایوارڈ سے نوازدیا!