کراچی اورلاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،کئی پروازیں منسوخ

Jan 14, 2026 | 12:23:PM
 کراچی اورلاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،کئی پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد ، سعید احمد )کراچی اورلاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں پانچ پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور145شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔
دوسری طرف لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بھی فلائٹ آپریشن متاثرہواہے اورلاہور سے بیرون ملک جانے اور آنے والی پانچ پروازیں منسوخ  جبکہ چھ سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 منسوخ ہونےوالی پروازوں میں لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 ،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739  اورلاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410شامل ہیں۔
دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411  اورابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 284  بھی منسوخ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت پرپبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ رکشوں کا سفر بھی مفت
جدہ سے لاہور آنے واکی ائیربلیو کی پرواز پی اے 473 چار گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکارہوگئی جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر کا شکارہوئی ہے۔