بسنت پرپبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ رکشوں کا سفر بھی مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان )بسنت پر لاہوریوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ رکشوں کا سفر بھی مفت ہوگا۔
شہر میں 10 ہزار رکشے مفت سفر کیلئے دستیاب ہوں گے، رکشوں کی فراہمی کیلئے’’ینگو‘‘ اور’’ان ڈرائیو‘‘ سے معاہدے پر پیش رفت جاری ہے اور رکشوں کی فراہمی کے بدلے کمپنیاں بسنت پر مفت اشتہاری مہم چلائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پرشہر میں 10 ہزار رکشے مفت سفر کیلئے دستیاب ہوں گے۔
معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں’’ینگو‘‘اور’’ان ڈرائیو‘‘ 3 دنوں کیلئے رکشے فراہم کریں گی ۔
یہ رکشے شہر کے مختلف علاقوں میں دستیاب ہوں گےاورشہریوں کو آن لائن رائڈبک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی،مسافر کہیں سے بھی رکشے میں سوار ہو کر شہر میں سفر کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف
بسنت کے موقع پرشہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت دستیاب ہو گی اورڈویژن کے دیگر اضلاع سے بھی لاہور کیلئے مفت بسیں چلائی جائیں گی,مفت ٹرانسپورٹ کا مقصدبسنت کے موقع پر موٹرسائیکل کے استعمال کو کم از کم کرنا ہے۔