مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 22 افراد ہلاک، 30 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے ملک کے شمال مشرقی حصے کی جانب جانے والی مسافر ٹرین ایک حادثے کے باعث پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم22 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تھائی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح صوبہ ناکھون راتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا جو بنکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کے دوران ایک تعمیراتی کرین اچانک منہدم ہو کر گزرتی ہوئی ٹرین کے ایک ڈبے پر جا گری۔
کرین کے ٹکرانے سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے آگ بھی بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری، نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ
پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔