ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں:ایرانی سفیر کا سلامتی کونسل کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، ٹرمپ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کےذمہ دارہیں۔
سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے بےگناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام تبدیل کرنا ہے، پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے بیان پر کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے بدترین مقام ہے، جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والے جرمنی کو شرم آنی چاہیے۔