پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے متعدد مقامات پر بند

Jan 14, 2024 | 21:28:PM
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے متعدد مقامات پر بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

موٹر وے ایم 4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کااستعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔