پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 امیدوار زمیندار،جبکہ 53 کاروباری شخصیات

Jan 14, 2024 | 11:31:AM
جنگ الیکشن سیل کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 انتخابی امیدوار زمیندار  ہیں جبکہ 53 کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے،  7 امیدواروں کا ذریعۂ معاش وکالت ہے جبکہ 6 کا تعلق طب کے شعبے سے ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنگ الیکشن سیل کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے قومی اسمبلی کے 60 انتخابی امیدوار زمیندار  ہیں جبکہ 53 کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے،  7 امیدواروں کا ذریعۂ معاش وکالت ہے جبکہ 6 کا تعلق طب کے شعبے سے ہے۔

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 ہو گئی ہے جس میں سے پنجاب کی نشستوں کی تعداد 141 ہے۔ 

جنگ الیکشن سیل نے بتایا کہ بقیہ امیدوار سیاست کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا قرار دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مزید پرھیں:پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان؟