امریکہ: تیل کے گودام میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی

Jan 14, 2024 | 08:38:AM
امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں تیل کے ایک گودام میں تین آئل ٹینکرز اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں تیل کے ایک گودام میں تین آئل ٹینکرز اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایپنگ نامی قصے میں لگنے والی اس آگ کو بجھانے کے لیے قرب و جواز سے بھی فائر انجن طلب کرلیے گئے۔ یہ آگ ”نارتھ اٹلانٹک فیوئلز“ کے گودام میں لگی۔

دیکھتے ہی دیکھتے تین آئل ٹینکرز اس کی لپیٹ میں آگئے۔ حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں ٹینکرز بھیانک آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: حج 2024 میں خودکار سمارٹ بسیں استعمال کی جائیں گی

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران بنائی ہوئی کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ فائر بریگیڈ اور مقامی انتظامیہ نے ہلاکت یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

ایپنگ کم و بیش آٹھ ہزار کی آبادی والا قصبہ ہے جو امریکا میں نیو انگلینڈ کے خطے میں ریاست نیو پیمشائر کی کائونٹی راکنگھمشائر کا حصہ ہے۔