بلال یاسین حملہ کیس۔۔ مشہور بکیا ملزم نامزد۔۔ پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا

Jan 14, 2022 | 18:31:PM
 رکن ،صوبائی ،اسمبلی، بلال یاسین 
کیپشن:  رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین (فائل فوٹو) 

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں پولیس نے مشہور بکیے میاں وکی کو ملزم نامزد کر دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی افسر نے میاں وکی کو ضمنی میں مرکزی ملزم لکھا ہے ، شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دونوں شوٹرز کے بیانات اور دیگر ذرائع سے  ملنے والی اطلاعات پر  میاں وکی کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کے نامزد ملزم میاں وکی کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، ملزمان کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ میاں وکی کی بیرون ملک گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کی ٹیم انٹر پول کے ذریعے میاں وکی کو گرفتار کرے گی۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کو 30 دسمبر کی رات موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مارخور کا شکار ۔۔امریکن شہری کامیاب۔۔ایک لاکھ 31ہزار ڈالرز آمدن