اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب 

Feb 14, 2026 | 20:45:PM
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب 
کیپشن: واجد گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب  ہو گئے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گوجر نے 761 ووٹ لیے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فرزانہ فیصل خان 865ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے644 ووٹ لیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر 939 ووٹ لیکر کامیاب اور مدمقابل وجاہت غوری553 ووٹ لے سکے۔ 

فنانس سیکرٹری کیلئے ردا بتول860ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل سید صلاح الدین نے 625ووٹ لیے۔

چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی سے بھی عمران خان کے حق میں بڑی آواز بلند ، اہم مطالبہ کردیا