بانی کا بروقت علاج کیوں نہیں کرایا گیا اس کی تحقیق ہونی چاہئے، قمر زمان کائرہ

Feb 14, 2026 | 20:01:PM
بانی کا بروقت علاج کیوں نہیں کرایا گیا اس کی تحقیق ہونی چاہئے، قمر زمان کائرہ
کیپشن: قمرزمان کائرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما قمر زمان کائرہ بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ۔ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بروقت علاج کیوں نہیں کرایا گیا اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے ۔

قمر زمان کائرہ نے گجرات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر آصف زرداری کی گفتگو کوئی سوشل میڈیا کی فلم تو ہے نہیں۔صدر کی گفتگو باقاعدہ آفیشلی چلائی گئی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ علاقائی اور لوکل ایشوز پر سارے ممبران  سنجیدہ تھے۔ نیشنل سیکیورٹی اور آج کل کے حالات میں وہ کوئی ہنستے مسکراتے گفتگو نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

پی پی رہنما کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی ہے سوال اٹھانا ان کی جماعت کا  حق تھا ،ان کا بروقت علاج کیوں نہیں کرایا گیا اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو  جیل کے ڈاکٹر نے دیکھا پھر ہسپتال لیجایا گیا ،اگر خاندان یا پارٹی کو بتا دیا جاتا تو سیکورٹی مسائل پیدا ہوتے۔

قمر زمان کائرہ کاکہناتھا کہ اللہ تعالی خان صاحب کو صحت دے ان کی بینائی جو ہے وہ 100 فیصد ٹھیک ہونی چاہیے۔ان کاکہناتھا کہ مجھے نہیں پتا کہ شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل کے آئی سرجن اور ان کی ٹیم ان کا معائنہ کرے گی۔ 

پی پی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بشمول پی ٹی آئی کو موجودہ سسٹم پہ جو تحفظات ہیں ان پر ڈائیلاگ ہونا چاہیے ۔ملکی نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے جب سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں سیاسی سپیس بڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی