نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

Feb 14, 2026 | 20:45:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ فریقین نے آئندہ بین الاقوامی مصروفیات پر بھی تبادلۂ خیال کیا، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب