کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا افتتاح کر دیا گیا۔
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز پر ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان کو خوش آمدید کہا۔
پی اے اے کے مطابق سیکرٹری دفاع کو ڈی جی پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی وائس مارشل ذیشان سعید نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان رشید بھی موجود تھے، سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے ربن کاٹ کر جناح ائیر پورٹ کے نئے رن وے کا افتتاح کیا، پی اے اے کے مطابق رن وے کو 18 ماہ کی قلیل مدت میں بغیر کسی تاخیر یا اضافی لاگت کے مکمل کیا گیا۔
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری دفاع نے عالمی معیار کے مطابق کوڈ 4F مین رن وے کے معیار کی تعریف کی۔دوبارہ نئے تعمیر کردہ مین رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فرروری کو لینڈ کرے گی۔
کراچی کی رن وے 07L/25R پر اب بڑے طیارے جیسے A380 بھی لینڈ کرسکیں گے، اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔
پی اے اے کے مطابق مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ذیشان سعید کو اعزازی شیلڈ دی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ غلام عباس شیخ، ائیر پورٹ منیجر عدنان خان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد اسحاق کو بھی خصوصی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب