وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ 

Feb 14, 2026 | 15:13:PM
وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات کو نہایت احسن انداز سے حل کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل؟رات 12 بجے سے پہلے ہی اہم خبر آ گئی

 ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے جلد سری لنکا کا دورہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، جس میں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔