کارگو ٹرین کا انجن الٹ گیا، بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چوہدری)ہڑپہ اسٹیشن کے قریب کارگو ٹرین کا انجن الٹ گیا جس کے نتیجے میں بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔
گارکو ٹرین بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ،10 سے بارہ کارگو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اورانجن مکمل طورپرتباہ ہوگیا، کارگو ٹرین کا ایک ڈرائیور محفوظ رہااور دوسرا معمولی زخمی ہوگیا۔
کارگو ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی ،ڈرائیور نے بریک لگائی اور ٹرین کو ایمرجنسی پٹڑی پر لیجا کر روکنے کی کوشش کی لیکن دس سے بارہ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر اجازت شادی پرپہلی بیوی کو 10 لاکھ حق مہر دینے کا حکم
انجن کا ڈیزل مکمل لیک کر گیااورایک ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی،گارگو ٹرین پر کنٹینرز لوڈ تھے ۔
پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔