رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)وفاقی آئینی عدالت نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعہ اور ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے،دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی بھی کیس وصول نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔