سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ

Dec 14, 2023 | 14:03:PM
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک ہی  دن میں بڑا اضافہ خریداروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 2052 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے  ایک ہی دن میں سونا فی تولہ 5700 روپے مہنگا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ،دس گرام سونا 4887 روپے مہنگا،قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی ،ایک تولہ چاندی 70 روپے اضافے سے 2650 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گرفتار