مانیں یا نہ مانیں بشریٰ انصاری کی شادی پر صرف 1000 روپے کا خرچا ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے ان کا اپنی پہلی شادی میں صرف 1000 روپے کا خرچا ہوا اور انہوں نے زندگی کی نئی شروعات کی تھی۔ میری شادی بغیر کسی زیور، قرض یا بڑی تقریب کے ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انٹرویو دیتے ہوے بشریٰ انصاری نے اقبال انصاری سے 1978 میں اصراف اور قرض سے پاک شادی کا قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔انہوں نے بتایا کہ 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی طے ہوئی تو ہم دونوں کے اہل خانہ کے درمیان شادی کے اخراجات پر گفتگو ہوئی۔ اُس وقت اقبال انصاری سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ظاہر ہے جو بہت کم تھی اور شادی کے اخراجات اُس وقت بھی بہت زیادہ ہوا کرتے تھے۔ اس بات کا احساس کرتے ہوئے میرے والد نے کہا کہ شادی کیلئے کار فروخت نہیں ہوگی، نہ زیور بنے گا، نہ قرض لیا جائے گا۔ صرف نکاح ہوگا اور وہ بھی سادگی سے۔بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ اس طرح میری شادی صرف ایک ہزار روپے میں انجام پاگئی، بغیر کسی زیور، قرض یا بڑی تقریب کے، اور آج تک اُنہیں کبھی کوئی مالی بوجھ محسوس نہیں ہوا۔لیجینڈری اداکارہ نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔بشری انصاری کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مداحوں نے ادکارہ بشریٰ انصاری کی گفتگو کو مثبت قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ٹیم دو گروپوں میں لاہور پہنچے گی