فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام 78 ویں یوم آزادی کی تقریب، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر اور صوبائی وزراء نے ملکر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہونیوالی یوم آزادی کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کاکہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے لئے 14اگست بہت خاص دن ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ بلاشبہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، آج ہم جس آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور طویل جدوجہد کی مرہون منت ہے، آج کا دن اپنے اسلاف کی ان عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری قوم جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے۔ آزادی رب العزت کی ایک انمول نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہئے۔ ہم نے پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔جشن آزادی کے موقع پر سرحدوں پر فرائض سر انجام دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 78واں یومِ آزادی، اجداد کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور شکر بجا لانے کا دن ہے۔ 14 اگست تجدید عہد کا دن کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور معاشی استحکام ہمارا مشن ہے۔
تقریب میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے ۔صوبائی وزراء صحت اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید،رجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم، ڈینز پروفیسر بلقیس شبّیر، پروفیسر منزہ اقبال، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عارف افتخار،فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے14 سینٹرزپریومِ آزادی کےموقع پرپرچم کشائی کی تقریبات کاانعقاد