کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے14 سینٹرزپریومِ آزادی کےموقع پرپرچم کشائی کی تقریبات کاانعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں انتہائی جوش و جذبے سے منایا،سی پی ایس پی ہیڈ کوارٹر کراچی سمیت ملک بھر کے ریجنل سینٹرز اور سب سینٹرز پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
سی پی ایس پی ریجنل سینٹر لاہور کے ایکسٹینشن بلاک اور ریجنل سینٹر میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریبات ہوئیں جن میں سی پی ایس پی کونسلرز پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر محمد طیب اور پروفیسر ابرار اشرف علی کے علاوہ فیکلٹی ممبران، طبی اداروں کے سربراہان، سی پی ایس پی فیلوز اور ریزیڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
سی پی ایس پی لاہور کے ایکسٹینشن بلاک میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریجنل سینٹر لاہور میں بھی پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب ہوئی اور صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ملک بھر کے تمام 14 سینٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے سی پی ایس پی ہیڈ کوارٹر کراچی، ریجنل سینٹرز اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، نواب شاہ، ایبٹ آباد اور بہاولپور کے علاوہ سب سینٹرز لاڑکانہ، ملتان، مظفرآباد، رحیم یار خان، سوات اور گمبٹ کے نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی،بیرون ممالک میں موجود سی پی ایس پی سینٹرز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر صدر سی پی ایس پی نے اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام دیا،انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جسے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا،اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معرکۂ حق میں پاکستانی فوج کی بے مثال کامیابی کا تذکرہ کیا اور آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دنیا میں اپنا لوہا منوایا،صدر سی پی ایس پی نے افواجِ پاکستان کی اس بے مثال کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی۔
معرکۂ حق اور تقریبِ پرچم کشائی کی سرپرستی سی پی ایس پی کراچی ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری سی پی ایس پی پروفیسر ارشاد وحید، وائس پریزیڈنٹ سی پی ایس پی پروفیسر عمبرین افضال، خزانچی سی پی ایس پی پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر خالد احمد اشرفی اور پروفیسر عبداللہ متقی نے کی۔
سی پی ایس پی ریجنل سینٹر اسلام آباد میں سینئر وائس پریزیڈنٹ سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع، میجر جنرل(ر) مظہر اسحاق، میجر جنرل وسیم احمد نیازی اور میجر جنرل سہیل صابر سمیت جنرل افسران ،سئینر فیلوز اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے شرکت کی۔
ریجنل سینٹر پشاور میں پروفیسر وقار عالم جان اور جنرل مینیجر فقیر گل شاہ، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر فیصل آباد میں پروفیسر محمد اصغر بٹ، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر کوئٹہ میں پروفیسر عائشہ صدیقہ، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر ایبٹ آباد میں پروفیسر جہانگیر خان، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر ملتان میں پروفیسر غلام مجتبیٰ اور ڈین اکیڈمکس بریگیڈیئر محمد طارق، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر حیدرآباد سے پروفیسر عباس میمن اور جنرل مینیجر اورنگزیب قائم خانی، سی پی ایس پی ریجنل سینٹر لاڑکانہ سے پروفیسر حاکم علی ابرو اور ڈاکٹر شیر محمد شیخ، سی پی ایس پی سب سینٹر گمبٹ سے ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر، سی پی ایس پی بہاولپور سینٹر سے ڈاکٹر جمیل شاہین، سی پی ایس پی نواب شاہ سینٹر سے پروفیسر شمس الدین شیخ، سی پی ایس پی مظفرآباد سینٹر سے ڈاکٹر زید کیانی، سی پی ایس پی سوات سینٹر سے ڈاکٹر موحد اقبال اور سی پی ایس پی گلگت سینٹر سے ڈاکٹر سلیم نےشرکت کی۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل نے خصوصی طور پر سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر محمد شعیب شفیع اور وہاں کے لوکل کونسلرز، کراچی میں پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر خالد اشرفی، پروفیسر عبداللہ متقی اور اسی طرح دوسرے سینٹرز میں کونسلرز اور فیکلٹی ممبران کا تقریب میں شرکت کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں سیکریٹری سی پی ایس پی پروفیسر ارشاد وحید نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور افواج پاکستان،سی پی ایس پی اور شہداء کے لیے دعا مانگی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : یوم آزادی؛قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کمی کی منظوری