یوم آزادی؛قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کمی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں60روز کمی کی منظوری دیدی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی تاہم اس کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا سنگین جرائم کے قیدی بھی اس رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہاکہ رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاکہ فیصلہ کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا ہے۔صوبائی حکومت قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو... امریکا نے بھارت کو بڑی دھمکی دیدی