بھارت، پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب،سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا

Aug 14, 2025 | 20:43:PM
بھارت، پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب،سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے ہائی کمشن میں قومی پرچم لہرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  یوم آزادی کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے ہائی کمشن کے عملے سے وقتا فوقتا مصافحہ کیا۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے ہائی کمشن میں قومی پرچم لہرایا،اس موقع ہر صدر مملکت و وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں قائداعظم, علامہ محمد اقبال اور آزادی کی جدوجہد کرنے والے دیگر راہنماوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔انہوں نے دو قومی نظریہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔تقریب ہائی کمشن کے عملے, میڈیا, سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی  پڑھیں:مریم نوازشریف کا منفرد اور اختراعی اقدام،معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی