عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے،وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو:میجر نوید 

Aug 14, 2025 | 18:19:PM
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے،وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو:میجر نوید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخصیت اپنا تعارف میجر نوید کے نام سے کرواتے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کے کورس میٹ ہیں ، وہ آج بھی انہیں سرنوید کہہ کر بلاتے ہیں، عاصم منیر ولی اللہ ہیں، نماز میں سجدہ اتنا طویل کرتے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میجر نوید کا ویڈیو میں کہناتھا کہ عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، عاصم نیر ولی اللہ ہے، میں نے انہیں جتنا قریب سے دیکھا ، ان کے ماں باپ کو سیلیوٹ کرتاہوں جنہوں نے اچھا بچہ تیار کیا،یہ ان کی بڑائی ہے کہ فیلڈ مارشل ہوتے ہوئے بھی یہ مجھے ابھی بھی سر نوید کہتے ہیں، ایک دن ہم میس سے کھانا کھا کر آ رہے تھے تو مجھے کہتے ہیں کہ میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتاہوں، مجھے کہا کہ آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتاہوں ، کہنے لگے کہ یہ وردی ہمارا رزق بھی ہے اور کفن بھی ہے ، آئندہ کے بعد آپ نے وردی وضو کر کے پہننی ہے ، وہ دن اور آج کا دن ہے میں نے اپنا وضو نہیں توڑا، مجھے کہتے تھے کہ نماز پڑھیں اور پھر دیکھیں اللہ آپ کی کس طرح مدد کرتا ہے ، انہوں نے ابھی نیا نیا قرآن مجید حفظ کیا تھا، اپنے کمرے میں منزل کی دہرائی کرتے اور نماز پڑھتے تو سجدہ اتنا طویل ہو تاکہ مجھے سمجھ نہ آتی کہ آپ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ آپ نیند کس طرح کرتے ہیں تو وہ کہنے لگے کہ یہ میرے اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے ،  اس پر میں کوئی بات نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جاے گا: چینی سفیر