امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جاے گا: چینی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہاہے کہ کہ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جاے گا،پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں سی پیک ان مائی آئیز کے عنوان میں منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کاکہنا تھا کہپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جاے گا پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے واضح کیا کہ سی پیک نے فاصلے کم کر دیے ہیں, پاکستان کے تمام سیکیورٹی اور آئینی ادارے محفوظ اور ایک پیج پر ہیں۔
اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نسلوں سے ہوتی ہم تک پہنچی ہے،جب بھی سی پیک کو دیکھتے ہیں اس کے ساتھ ترقی و خوشحالی دکھائی دیتی ہے یہ صرف ایک راہدرای سے بہت بڑھ کر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں