’’یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں‘‘   

Aug 14, 2025 | 16:03:PM
’’یوم آزادی کی تصویری جھلکیاں‘‘   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ یکم اگست سے جاری ہے، اس بار یوم آزادی کو معرکہ حق کی کامیابی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر کے گلی کوچوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، سکولوں کے بچے ہوں یا سیاستدان، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یوم آزادی کی تقریبات میں پیش پیش ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور سمیت  ملک بھر میں زندہ دلانِ پاکستانیوں میں یومِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مینار پاکستان، واپڈا ہاؤس اور لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی خوبصورت لائٹنگ کی گئی ہے۔

ملک بھر کی عمارتوں، گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں، گرین لائیٹوں سے سجایا جارہا ہے، مانوں ہر جانب خوشی کا سماں ہے، بچے، نوجوان، خواتین اور بوڑھے سب ہی جشنِ آزادی منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ 

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں  تمام بڑی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ۔ سبز ہلالی پرچم اور دلکش سجاوٹ نے لاہور شہر کے حسن کو دوبالا کردیا ، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی بلڈنگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ۔