78 برس سے پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: امیر جماعت اسلامی

Aug 14, 2025 | 12:37:PM
78 برس سے پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: امیر جماعت اسلامی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہے کہ 78برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، خاندانی پارٹیوں، سول اور ملٹری بیوروکریسی نے جابرانہ نظام مسلط کر  رکھاہے۔

کالے انگریزوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کو صحت تعلیم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔

  پاکستان ان شا اللہ بہت جلد دنیا کےنقشے پرحقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور  پر ابھرےگا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا۔