گھرمیں چائے کے ساتھ غلافی کباب بنا کر بارش کا مزہ دوبالا کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غلافی کباب بنانے کیلئے درکار اجزاء
چکن کا قیمہ 600 گرام، پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 2 عدد، ہرا شملہ مرچ 2 عدد، دھنیا پتے ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت، کاجو اور بادام 20، 20 گرام، پودینہ 10 گرام، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، فریش کریم ایک بڑا چمچہ، کیوڑا چند قطرے۔
بنانے کا طریقہ:
ایک گرینڈر میں قیمہ، پیاز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، لیموں کا رس، دھنیا پتے، پودینے کے پتے، ہری مرچ، فریش کریم، کیوڑا، کاجو اور بادام ڈال کر اچھی طرح پیس لیں، اب اس قیمے کے آمیزے کو لکڑی کی سیخ پر لگا کر کباب بنا لیں، پھر ایک پلیٹ میں پیاز، ہرا شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں، اب یہ تمام سبزیاں کباب کے ساتھ اچھی طرح لپیٹ لیں، پھر تیار کئے ہوئے کباب کو 180 ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کیلئے بیک کر لیں، لیجئے ذائقہ دار غلافی کباب تیار ہیں۔