بلاول بھٹو کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Aug 14, 2023 | 12:25:PM
بلاول بھٹو کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےیوم آزادی پر قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ 14 اگست پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےقوم کو اپیل کی کہ  آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم  کا خاتمہ کریں، سب مِل جل کر محنت کریں اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے۔ آج قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج خود سے سوال کرنے کا بھی دن ہے کہ کیا آج کا پاکستان وہ تمام احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ہمارے بانی اجداد نے مقرر کئے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کیلئے ہمیں ابھی زیادہ محنت اور طویل سفر طے کرنا ہے،ایک مضبوط وفاقی جمہوری ریاست اور رواداری و مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کئلئے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے،قائداعظم ایک مثالی جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھےمشہید بھٹو کا قوم کو دیا ہوا متفقہ آئین کا تحفہ، قائداعظم کے ریاستِ پاکستان کے متعلق ویژن کا آئینہ دار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی قائداعظم کے پاکستان کو آمریت سے پاک کرنے اور عوام کے حقوق و آزادیوں کی حفاظت کی جنگ لڑی اور اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیئے اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا، مذکورہ اقدام کے ذریعے قائد اعظم کے زریں اصولوں کی پیروی کی۔