طالبان کا افغانستان میں اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر عام تعطیل کا اعلان 

Aug 14, 2022 | 20:47:PM
طالبان، افغانستان، اقتدار کا ایک سال مکمل، عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: طالبان رہنمائوں کی تصویر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طالبان نے افغانستان میں اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر آج عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق امریکی قبضے سے افغانستان کی نجات اور امارت اسلامیہ کا ایک سال مکمل ہونے پر(آج) 15 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی، دہشتگردوں کا امن فورس کے کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی