ڈیرہ بگٹی، دہشتگردوں کا امن فورس کے کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی 

Aug 14, 2022 | 19:04:PM
ڈیرہ بگٹی، امن فورس، کیمپ پر حملے، اہلکار شدید زخمی
کیپشن: امن فورس کیمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے امن فورس کے کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والوں میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے بھائی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سغاری کے مقام پر دہشت گردوں نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کردیا، سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔
سرفراز بگٹی کامزید کہناتھا کہ اس وقت بھی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،میرے بڑے بھائی جان محمد بگٹی بھی امن فورس کے ہمراہ دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصرکے گرجا گھر میں خوفناک آتشزدگی، 41 افراد ہلاک، درجنوں زخمی