آزاد کشمیر ؛مختلف یونین کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری 

Apr 14, 2026 | 19:04:PM
آزاد کشمیر ؛مختلف یونین کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری 
کیپشن: آزادکشمیر الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری)آزاد کشمیر میں مختلف یونین کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں خالی نشستوں پر پولنگ پروگرام کا اعلان کر دیا۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اپریل مقررکی گئی ہے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اپریل کو مکمل کی جائے گی۔اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل جبکہ اپیلوں پر فیصلہ 20 اپریل کو ہوگا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 21 اپریل 2026 کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  امیدواروں کو انتخابی نشانات 22 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔پولنگ 25 اپریلکو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔سیکیورٹی اور پولنگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں سے گندم کس نرخ پر خریدی جائیگی؟ پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا