وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی: وزیراعظم

Apr 14, 2021 | 15:58:PM
وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے  کہ وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں ۔

 سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گئے۔سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپر چلی گئی ۔ میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے۔عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے اور ہے۔معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے۔طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے ۔ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے ۔رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا ۔