وفاقی حکومت کا چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا۔
ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اورٹینڈر جاری کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں۔
دستاویز کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی ، درآمد کے لئے25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔
یادرہے کہ اس سے قبل ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکا ٹینڈر8 ستمبرکوکھولا تھا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گزشتہ ٹینڈر میں5بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔
ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی۔ٹینڈرکےتحت545سےلیکر578.50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں ۔
سوسڈن میڈل ایسٹ یو اے ای نےٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی۔وفاقی کابینہ نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دے رکھا ہے۔